Tuesday, June 12, 2012

پاکستان کا ماضی اور مستقبل


مرحوم نسیم حجازی صاحب ایک زیرک انسان تھے ، انہوں نے کافی زیادہ تاریخی ناول لکھے ، 
ان میں سے یہ کتاب جس کا نام ہے “ سفید جزیرہ “ جس کو 1958 میں پہلی دفعہ شائع کیا گیا ،
اس کتاب میں پاکستان کے موجودہ اور مستقبل کی کہانی ،مزاحیہ اور مقصدی طنزو مزاح کی شکل میں لکھی ہے ،
یقین جانیے جوں جوں آپ پڑھتے جائیں گے ،آپ کو ایسا محسوس ھو گا کہ جناب نسیم حجازی مرحوم اتنے زیرک  تھے کہ انہوں نے پاکستان کے آنے والے حالات کا اندازہ کر لیا تھا ،1958 میں اگر وہ آج کی کہانی بیان کر رہے تھے تو یقینا وہ ایک بہترین پشین گوئی کرنے والے تھے ،
لیں جناب میں اس کتاب کا لنک پیش کرتا ہوں ، آپ اس کو ڈاون کریں اور پڑھیں ،
اور پڑھنے کے بعد پھر اس پر غور کریں ، اس کہانی میں سفید جزیرہ سے پاکستان مراد لیا گیا ہے ، اور کس طرح حکمران نصیب میں آتے ہیں ۔ کہانی کے کردار جارج کی طرح بن بلائے ناگہانی طور پر نازل ہوتے ہیں۔۔
آپ سب دوستوں کو بہت بہت سلام  پیش کرتا ہوں

آپ کا مخلص ۛ محمد یونس عزیز 
  لنک دیکھیے 
،

No comments:

Post a Comment