Friday, May 4, 2012

بجلی آج سے مزید 12 فیصد مہنگی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری

Source link:


بجلی آج سے مزید 12 فیصد مہنگی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری

 

-اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کر دیا، اطلاق آج سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی قیمت میں اوسطاً 88 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جس سے بجلی کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 1 روپیہ 20پیسے فی یونٹ ہوا ہے۔ اس وقت بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 7سات روپے 84 پیسے ہے۔ اضافے کے بعد بجلی کی اوسطاً فی یونٹ قیمت 8 روپے 72پیسے ہوجائے گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین قیمتوں میں 12 فیصد اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment