Friday, November 23, 2012

King FAISAL !! Late (شاہ فیصل مرحوم)



 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کسنجر کا جہاز
اور شاہ فیصل مرحوم کی دو  رکعتیں
عربوں کی اسرائیل کے ساتھ 1973  میں لڑی گئی مشہورِ زمانہ جنگ یوم کپور  یا  جنگِ اکتوبر  میں امریکہ اگر پسِ پردہ اسرئیل کی امداد نہ کرتا تو مؤرخین لکھتے  ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ فخر کی بات یہ ہے کہ اس جنگ میں پاکستان نے بھی مقدور بھر حصہ لے کر تاریخ میں پنا نام امر کیا۔ اس جنگ کا مختصر احوال ویکیپیڈیا پر موجود ہے
اس جنگ کے دوران شاہ  فیصل مرحوم نے ایک دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے تیل کی پیداوار کو بند کردیا تھا، ان کا یہ مشہور قول (ہمارے آباء و اجداد  نے اپنی زندگیاں  دودھ اور کھجور کھا کر گزار ی تھیں، آج اگر ہمیں بھی ایسا کرنا پڑ جاتا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا) اپنی ایک علیٰحدہ ہی تاریخ رکھتا ہے۔
شاہ  فیصل مرحوم  کا  یہ فیصلہ امریکہ کیلئے ایک کاری ضرب کی حیثیت رکھتا تھا جس کو تبدیل کرنے کی ہر امریکی تدبیر ناکام ہو رہی تھی۔  امریکی وزیرِ خارجہ کسنجر  نےشاہ  فیصل مرحوم  سے 1973 میں اسی سلسے  میں جدہ میں ایک ملاقات کی۔
تیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں قائل کرنے کی ناکامی کے بعد کسنجر نے گفتگو کو  ایک جذباتی موڑ دینے کی  کوشش کرتے ہوئے شاہ  فیصل مرحوم سے کہا کہ  اے معزز بادشاہ، میرا جہاز ایندھن نہ ہونے کے سبب  آپ کے ہوائی اڈے پر ناکارہ کھڑا ہے، کیا آپ اس میں تیل بھرنے کاحکم  نہیں دیں گے ؟
دیکھ لیجئےکہ میں آپ کو  اسکی ہر قسم کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہوں۔
کسنجر خود لکھتا ہے کہ میری اس بات سے شاہ فیصل  مرحوم کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مسکراہٹ تک نہ آئی، سوائے اس کے کہ انہوں نے اپنا  جذبات سے عاری چہرہ اٹھا کر میری طرف دیکھا اور کہا،
میں ایک عمر رسیدہ اور ضعیف آدمی ہوں، میری ایک ہی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے مسجد اقصی میں نماز کی دو رکعتیں پڑھ لوں، میری اس خواہش کو پورا کرنے میں تم میری کوئی مدد کر سکتے ہو؟

No comments:

Post a Comment